پھٹ پھل
- Get link
- X
- Other Apps
پُھٹ یا پھُوٹ
مختلف نام: مشہور نام بھٹ -ہندی پُھٹ، پھُوٹ- سنسکرت اُورو ،ایروارو، چتر پھلا-گجراتی کو ٹھی باہ ، پتھوڑا- بنگالی پھٹی- عربی البر- فارسی خیار دشتی- سندھی پتھڑا، رہبھڑی-انگریزی کو کو مبر مو مو رڈ یکا کا (Cucumber Mormordica)اور لاطینی میں کو کو مس مو مو ریڈ یکا کہتے ہیں۔
شناخت: اس کی بیل خربوزہ کی مانند ہے۔ یہ فصل خریف میں بو یا جاتا ہے۔پھٹ پک کر اکثر پھٹ جاتی ہے اس لئے اسے پھوٹ کہتے ہیں۔یہ گرم خشک دھوپ والے مقامات میں پیدا ہوتی ہے ۔رنگ سبز زردی مائل اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہےاس کے پتے گول ، کٹے کنارے والے عام طور پر پانچ حصوں میں تقسیم باریک کنگرے دار ہوتے ہیں۔پھول چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھل موٹے، لمبے کچی حالت میں ہرے کالے دھاری دار یا دھبے والے، پکنے پر پیلےو سفید دھاری اور دھبے والے ہوتے ہیں۔ بعض پھل نارنجی رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔ یہ پھل ذائقہ میں میٹھے اور کچھ ترشی لئے ہوتے ہیں۔ اس کے بیج عام طور پر کھیرا ،ککڑی یا خربوزے کے بیج جیسے ہوتے ہیں۔
یہ ہندوستان میں لگ بھگ سب صوبوں میں ریت ملی زمین والے کھیتوں میں بویا جاتا ہے۔
مزاج: سرد و تر۔
خوراک: بقدر ہضم
فوائد: پھٹ میوہ کی صورت میں استعمال ہوتا ہے۔ غذائیت کم۔ گڑیا گھانڈ ملانے سے اس کے ذائقہ کی اصلاح ہوجاتی ہے۔ مدربول ہے۔ پتھری میں اس کی جڑ کو باسی پانی میں ٹھنڈائی کی طرح پیس کر روزانہ سات دن پلاتے ہیں۔ سگریٹ پینے والوں کے لئے اس کا پھل مفید ہے۔ کچھ طبیبوں کی رائے میں اس کا زیادہ استعمال بلغمی بخار پیدا کرتا ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment